پرائی مصیبت

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - [ لفظا ]  دوسرے کی تکلیف یا دکھ، (مجازاً) اپنی تکلیف دوسرے کو دینا۔  پرائی مصیبت پہ چھوڑا ہے ہم نے خیال غم حالت خویش کرنا      ( ١٩١١ء، نذر خدا، ١٦ )

اشتقاق

سنسکرت زبان سے ماخوذ صفت 'پرائی' کے ساتھ عربی اسم 'مصیبت' لگانے سے مرکب 'پرائی مصیبت' اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩١١ء، کو "نذر خدا" میں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مؤنث